نامعلوم افراد کی حب میں فائرنگ،2افراد جاں بحق، 3خواتین زخمی

نامعلوم افراد کی حب میں فائرنگ،2افراد جاں بحق، 3خواتین زخمی
نامعلوم افراد کی حب میں فائرنگ،2افراد جاں بحق، 3خواتین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (ڈیلی پاکستان آن لائن)حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 3خواتین زخمی ہوگئیں۔

” فلم دنگل پاکستان میں ریلیز ہی نہیں کروں گا کیونکہ۔۔۔“ عامر خان کا ایسا فیصلہ کہ جان کر آپ کو بھی بیحد دکھ ہوگا

تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے قندھاری میں نامعلوم افراد نے اچانک اندھا دھند گولیوں کی برسات کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر 2افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمی ہونیوالی خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب ڈی پی او حب کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی ؟یا ذاتی رنجش کی بناءپرفائرنگ کا نشانہ بنایا گیا؟تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگاجبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

حب -