ایدھی قبرستان میں85ہزار لاوارث لاشیں دفن ہیں: پولیس رپورٹ میں انکشاف

ایدھی قبرستان میں85ہزار لاوارث لاشیں دفن ہیں: پولیس رپورٹ میں انکشاف
ایدھی قبرستان میں85ہزار لاوارث لاشیں دفن ہیں: پولیس رپورٹ میں انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاپتا افراد کیس کے حوالے سے پولیس نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے ایدھی قبرستان میں 85ہزار لاوارث لاشیں دفن ہیں ۔

نواز شریف پاکستان کے دیانت دار ترین رہنما ہیں:سروے رپورٹ

تفصیلات کے مطابق آج سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سندھ پولیس کی جانب سے ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ1986ءسے اب تک ایدھی قبرستان میں دفن لاشوں کی تعداد85ہزار ہے، 1986 سے ا ب تک دفن 85 ہزارلاشوں کی شناخت نہیں ہوئی۔اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد سے متعلق صورتحال تشویشناک ہے، بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لئے ڈی این اے،دیگر اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور سندھ حکومت کو لاوارث لاشوں کے ورثاکی تلاش کے لئے جامع میکنزم بنانے کاحکم دیا۔ اس پر فوکل پرسن چیف سیکرٹری نے کہا کہ لاوارث لاشوں کی شناخت،ورثا کی تلاش کیلیے میکنزم زیرغور ہے۔

مزید : کراچی