ملنگا کی وکٹوں کی ہیٹرک بھی سری لنکا کو جتوا نہ سکی ،بنگلہ دیش 45رنز سے کامیاب

ملنگا کی وکٹوں کی ہیٹرک بھی سری لنکا کو جتوا نہ سکی ،بنگلہ دیش 45رنز سے کامیاب
ملنگا کی وکٹوں کی ہیٹرک بھی سری لنکا کو جتوا نہ سکی ،بنگلہ دیش 45رنز سے کامیاب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 45رنز سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے جیت کیلئے دیئے گئے 177رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 131رنز ہی بنانے میں کامیا ب ہوئی جس میں چمارا 50رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پریرا27رنز کے ساتھ دوسرے اور تھرنگا 23رنز کے ساتھ تیسرے ۔ان کے علاوہ کوئی دیر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیزر الرحمان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3اوورز میں 21رنز کے دے کر 4کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ شکیب الحسن نے 3اوورز میں 24رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔مشرفی ،محمداللہ اور سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے جس میں شکیب الحسن 38رنز کے ساتھ پہلے، امرول 36رنز کے ساتھ دوسرے،سومیا سرکار 34رنز کے ساتھ تیسرے،صابر رحمان 19رنز کے ساتھ چوتھے اور مصدق حسین 17رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے ۔

سری لنکن باولر ملنگا نے انتہائی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ تین بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور ہیٹرک اپنے نام کی لیکن ان کی یہ کارکردگی بھی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ نوان کولاسکرا ،ویکم،آسیلہ اورپریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل