وہ طریقہ جس کی وجہ سے آپ اپنے کپڑے انتہائی آسانی سے دھوسکیں گے

وہ طریقہ جس کی وجہ سے آپ اپنے کپڑے انتہائی آسانی سے دھوسکیں گے
وہ طریقہ جس کی وجہ سے آپ اپنے کپڑے انتہائی آسانی سے دھوسکیں گے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) کافی عرصے سے کپڑے دھونے کے لئے گرم پانی کا استعمال کیاجارہا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ اگرگرم پانی نہ ڈالا جائے تو کپڑے صاف نہیں ہوتے لیکن اب ایسے طریقے سامنے آرہے ہیں جس کی مدد سے ٹھنڈے پانی ہی سے کپڑے دھوئے جاسکیں گے۔

امریکہ کے محکمہ توانائی واشنگ مشینیں بنانے والی کمپنیوں پر یہ زور دے رہا ہے کہ گرم پانی کا استعمال کم کیا جائے اور ایسی مشینیں بنائی جائیں جس کیوجہ سے کپڑے دھونے کے لئے ٹھنڈا پانی استعمال کیا جائے۔ اگر گرم پانی کا استعمال کم کردیا جائے تو توانائی بچائی جاسکتی ہے۔ اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیٹرجنٹ بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پراڈکٹس میں تبدیلیاں کیں اور گذشتہ 15سال کے دوران کپڑے دھونے کا درجہ حرارت 15ڈگری کم ہوا ہے۔دنیا کی مشہور کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کی مصنوعات دنیا میں سب سے زیادہ اس کام کے لئے استعمال کی جاتی ہیں اور اس کمپنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ سالوں میں انہوں نے ڈیٹرجنٹ میں ایسے انزائمزکا استعمال شروع کیا ہے جس کی وجہ سے گرم پانی کی بجائے ٹھنڈے پانی میں کپڑے زیادہ اچھے دھُل سکیں گے۔دیگر کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی ایسے ہی ڈیٹرجنٹ بنائے ہیں جن کی وجہ سے گرم کی بجائے کپڑوں کو ٹھنڈے پانی میں دھونا آسان ہوگا۔تاہم اگر گھر میں کوئی بیمار ہوتو گرم پانی اور بلیچ سے کپڑے دھوئیں تاکہ جراثیم دیگر لوگوں کو نہ لگیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس