جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ، ایجنڈا تبدیل نہیں ہوگا،عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے زندگی صرف کریں گے:مصطفی کمال

جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ، ایجنڈا تبدیل نہیں ہوگا،عوام کو درپیش مشکلات دور ...
جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ، ایجنڈا تبدیل نہیں ہوگا،عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے زندگی صرف کریں گے:مصطفی کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربرا ہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ جب تک شہر کے مسائل حل نہیں ہونگے اس وقت تک ہمارا ایجنڈا تبدیل نہیں ہوگا ،ہم عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے زندگی صرف کردیں گے ۔

ایدھی قبرستان میں85ہزار لاوارث لاشیں دفن ہیں: پولیس رپورٹ میں انکشاف

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ عوام الیکشن میں سیاسی جماعتوں کی ساکھ کو دیکھیں گے، میں نے کراچی میں خدمت کرکے ساکھ کمائی ہے ۔ اگرعوام کو پینے کاپانی نہیں ملے گاتووہ حکمرانوں کاسکون چھینیں گے اور ہم لوگوں کو ساتھ جوڑ کراپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جن لوگوں نے آنکھیں اورکان بند رکھے ہیں، ان تک اپنی آواز پہنچائیں گے،میرے پاس بندوق یا فائرنگ کرنےوالے لوگ نہیں ہیں اور نہ ہی میرے پاس کوئی وزیر یا میئر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے ہرگھرکے مسئلے کی بات کی اور اس کا حل بتایاجبکہ قائد ایم کیوایم مہاجروں کی بات کرتے تھے وہ بتائیں کہ انہوں نے 30 سال میں کیاکیا؟

مزید : کراچی