ایف آئی اے نے قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو ...
ایف آئی اے نے قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاہے ۔

نجی  ٹی وی ’’ جیونیوز ‘‘کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ ملزم نے ویب سائٹ پر ہوٹل میں استقبالیے کی نوکری کیلئے اشتہار دیا اور جب لڑکی نوکری کیلئے آئی تواس نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے  ویڈیو بنا لی جس پر وہ لڑکی کو بلیک میل کر تارہا ۔ایف آئی اے نے شکایت ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا  اور مقدمہ درج کر کے کارروائی کاآغاز کر دیاہے۔

مزید : لاہور