رمیش تورانی کی پارٹی میں بوبی دیول اور پریتی زنٹا سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے

رمیش تورانی کی پارٹی میں بوبی دیول اور پریتی زنٹا سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے
رمیش تورانی کی پارٹی میں بوبی دیول اور پریتی زنٹا سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ڈویلپر ڈائریکٹر رمیش تورانی نے بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا انعقاد کیا ،جس میں معروف بھارتی اداکار بوبی دیول اور پریتی زنٹا سب کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق رمیش تورانی کی طرف سے دی جانے والی پارٹی میں بوبی دیول ، رنبیر کپور،کرن جوہر ،سوناکشی سہنا ،پریتی زنٹا ،کبیر خان اور ان کی اہلیہ سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس گرینڈ پارٹی میں بوبی دیول اور پریتی زنٹا سب کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے ،واضح رہے کہ بوبی دیول اور پریتی زنٹا نے ’’سولجر ‘‘ سمیت کئی بالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی جوڑی کو کافی پسند بھی کیا جاتا رہا ہے ۔بوبی دیول نے اس پارٹی کی رنبیر کپور کے ساتھ بنائی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ۔رنبیر کپور اور کرن جوہر نے اس پارٹی میں ایک جیسی جیکٹ پہن کر شریک ہوئے ۔

مزید : تفریح