آئی پی ایل ،دوسرا میچ ،رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل ،دوسرا میچ ،رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے ...
آئی پی ایل ،دوسرا میچ ،رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پونے(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈینز نے جیت کیلئے 184رنز کا ہدف دیا جسے رائزنگ پونے نے تین وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر عبور کر لیا ۔ سٹیون سمتھ 84رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ رائنے 60رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ممبئی انڈینز کی جانب سے سوتھی ،پانڈیا ،میکلاگھن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ممبئی انڈینز نے مقرررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے جس میں بٹلر 38رنز کے ساتھ پہلے ،پانڈیا 35رنز کے ساتھ دوسرے اور نتیش رانا 34رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

مزید : T20