آئندہ سال لوڈشیڈنگ ختم،ایکسپورٹ بڑھ جائے گی، 25میگاواٹ بجلی پیداواری منصوبوں پر کام جاری ہے:اسحاق ڈار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ سال تک لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ اور ایکسپورٹ بڑھ جائے گی ، 25میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام ہورہاہے۔
آئی پی ایل ،دوسرا میچ ،رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں سے پیداوار 8ہزارمیگاواٹ ہے،جبکہ ہم برآمدات بڑھانے کےلیے سر جوڑ کربیٹھے ہیں کیونکہ ویلیوایڈیشن کی کمی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس پر وزارت تجارت کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پچھلے تین سال میں 60 فیصد گروتھ دیاتھا ، ہمیں سب چیزوں کو متوازن رکھناچاہیے جبکہ ٹیکس نظام میں بہتری کے باعث ریونیومیں اضافہ ہوا اور ہمارا ٹریڈ گیپ 20 ملین ڈالر پرگیا ہے، ہم تجارتی خسارے کو مینج کررہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک لے آئیں ۔