اسلام آباد مردم شماری کا سیکورٹی پلان تیار، 1600ٹیمیں گھروں کو شمار کریں گی

اسلام آباد مردم شماری کا سیکورٹی پلان تیار، 1600ٹیمیں گھروں کو شمار کریں گی
اسلام آباد مردم شماری کا سیکورٹی پلان تیار، 1600ٹیمیں گھروں کو شمار کریں گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں مردم شماری کے لئے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔1600مردم شماری ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فوج ، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کی 662ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مردم شماری کیلئے اسلام آباد کو 135 سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جرمن وزیر اقتصادی ترقی کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں خانہ شماری کی ٹیموں کی حفاظت کیلئے فوج، رینجرز اور پولیس کے اہلکار بھی موجود رہیں گے۔ شہر میں مردم شماری عملے کی سکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز اور سول اداروں کی 662 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سانحہ بیدیاں کے باعث ٹیموں کو صرف سرکاری گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ گاڑیاں انتہائی ضرورت پر ہی استعمال کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 25 سے 27 اپریل تک خانہ شماری، 28 اپریل سے 25 مئی تک مردم شماری کی جائے گی۔

مزید : اسلام آباد