جیل جانے سے سلمان خان اور بالی ووڈ کو کتنا نقصان ہو گا ،کون کونسے پراجیکٹس متاثر ہونگے اور ان کی مالیت کیا ہے ؟جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

جیل جانے سے سلمان خان اور بالی ووڈ کو کتنا نقصان ہو گا ،کون کونسے پراجیکٹس ...
جیل جانے سے سلمان خان اور بالی ووڈ کو کتنا نقصان ہو گا ،کون کونسے پراجیکٹس متاثر ہونگے اور ان کی مالیت کیا ہے ؟جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی عدالت نے بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کو 20 سال پرانے نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سلمان خان کو قید کی سزا کے خلاف 6 اپریل کو جودھپور سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوگی۔
سلمان خان کو ضمانت ملتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی، تاہم اہم سوال یہ ہے کہ دبنگ ہیرو کے 5 سال تک جیل جانے سے انہیں کتنا نقصان ہوگا، اور ان کی آنے والی فلموں کا کیا بنے گا؟نجی نیوز چینل ”ڈان نیوز“کے مطابق سلمان خان کے جیل جانے سے نہ صرف انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا، بلکہ بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری کو بھی اندازوں کے مطابق ایک ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت سلمان خان یومیہ کم سے کم 65 لاکھ 47 ہزار روپے کماتے ہیں، لیکن جیل میں جانے کے بعد ان کی یہ کمائی بند ہوجائے گی۔سلمان خان کی گزشتہ برس یعنی 2017 تک مجموعی ملکیت کا تخمینہ 1480 کروڑ روپے تھا، رواں برس ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافے کا امکان تھا۔

سلمان خان اس وقت اہم ترین اور میگا بجٹ فلمز کی شوٹنگ اور پروڈیوسنگ میں مصروف تھے، جب کہ وہ آنے والے مہینوں میں میگا بجٹ کے ٹی وی منصوبوں میں بھی نظر آنے والے تھے۔اندازوں کے مطابق سلمان خان کے جیل جانے سے مجموعی طور پر انہیں اور انڈسٹری کو ایک ہزار کروڑ روپے کا فوری طور پر نقصان ہوگا۔
سلمان خان سے کے فلمی پراجیکٹس میں ریس تھری: 120 کروڑ روپے،بھارت: 210 کروڑ روپے،کک 2: 200 کروڑ روپے،دبنگ تھری: 110 کروڑ روپے،نو انٹری میں انٹری: 50 کروڑ روپے،پارٹنر 2: 60 کروڑ روپے،شیر خان: 65 کروڑ روپے،لو راتری: 22 سے 150 کروڑ روپے (پروڈیوسر سلمان خان)اورٹائیگر سیکوئل: 250 کروڑ روپے شامل ہے۔ٹی وی پراجیکٹس میں دس کا دم: 78 کروڑ روپے اور بگ باس 12: ایک قسط کے 11 کروڑ روپے شامل ہیں جبکہ سلمان خان کی فلاحی تنظیم ’بیئنگ ہیومن‘ بھی اس وقت سالانہ 20 سے 22 کروڑ روپے کماتی ہے۔

مزید :

تفریح -