اوباش نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی

اوباش نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی
اوباش نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوباش نوجوان نے 15 سالہ یتیم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھی کی مدد سے ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، متاثرہ بچی اپنی ماں کے ہمراہ ڈی پی او اوکاڑہ کے سامنے پیش ہوگئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ شاہ بھور کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، 36 ٹو ایل کی بیوہ سکینہ نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی کو مقامی نوجوان ماجد چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، گزشتہ ماہ اسے زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کا ایک ساتھی اکرام فلم بناتا رہا۔