کسان اتحاد کی کالا باغ ڈیم بناﺅ ریلی لاہور روانہ، پولیس ناکے
خانیوا ل(ویب ڈیسک) ”کالا باغ بناﺅ ملک بچاﺅ“تحریک کی ریلی گزشتہ روز جہانیاں ٹی ایم اے چوک پہنچی، ریلی جہاںیاں سے ہوتی ہوئی خانیوال روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد جاکر یہ ریلی دھرنا دے گی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں گے
ریلی کی قیادت پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چودھری محمد انور کررہے تھے۔ بہاولپور سے کسان ریلی جو کہ 25 گاڑیوں پرمشتمل تھی خانیوال سے گزرنا تھا جس پر پولیس نے جہانیاں سے لے کر کچا کھوہ تک ناکے لگائے ہوئے تھے مگر کسان اتحاد ریلی دیہی علاقے سے راستے بدل کر ضلع خانیوال سے نکل کر لاہور کی طرف روانہ ہوگئی جبکہ پولیس دیکھتی رہ گئی۔