”بیرک نمبر 2 کا قیدی نمبر 106 سلمان خان ساری رات۔۔۔“ سلمان خان نے جیل میں رات کیسے کاٹی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ مداحوں کی آنکھیں نم ہو جائیں گی
جودھ پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 1998ءمیں کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کے مقدمے میں قید کی سزا سنائی جس کے بعد انہوں نے جودھ پور سینٹرل جیل میں پہلی رات گزاری۔ بھارتی میڈیا اب جیل میں گزری پہلی رات سے متعلق ایسی تفصیلات سامنے لے آیا ہے کہ ’دبنگ خان‘ کے مداحوں کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔جیل جانے سے سلمان خان اور بالی ووڈ کو کتنا نقصان ہو گا ،کون کونسے پراجیکٹس متاثر ہونگے اور ان کی مالیت کیا ہے ؟جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جودھ پور سینٹرل جیل کی بیرک نمبر 2 کا قیدی نمبر 106 ساری رات بے چینی میں مبتلا رہا اور تین مرتبہ ان کا بلڈ پریشر بھی ہائی ہوا جس کے باعث ساری رات ڈاکٹر باقاعدگی سے ان کی نگرانی کرتے رہے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے انہیں دوا بھی کھلائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔” میں نے صرف اپنے کیو موبائل سے ۔۔۔ “ آفریدی کے بھارتیوں سے جھگڑے پر پاکستانیوں نے ایسا لطیفہ بنا ڈالا کہ پورا ملک ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے
سلمان خان نے جیل میں ملنے والی ”دال روٹی“ کھانے سے انکار کرتے ہوئے قریبی آشرم سے ملنے والا کھانا کھایا۔ ذرائع کے مطابق اسی آشرم نے انہیں ایک ’گدا‘ دینے کی پیشکش بھی کی جسے انہوں نے مسترد کر دیا اور زمین پر بچھی دری پر ہی سونے کا فیصلہ کیا۔