”یہ تو یورپ کے لوگوں سے بھی آگے نکل گئی ہے اور۔۔۔“ ماورہ حسین نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان چھونے لگا، تصویر میں ایسا کیا تھا اور صارفین نے کیا کچھ کہا؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

”یہ تو یورپ کے لوگوں سے بھی آگے نکل گئی ہے اور۔۔۔“ ماورہ حسین نے اپنی ایسی ...
”یہ تو یورپ کے لوگوں سے بھی آگے نکل گئی ہے اور۔۔۔“ ماورہ حسین نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان چھونے لگا، تصویر میں ایسا کیا تھا اور صارفین نے کیا کچھ کہا؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماورہ اور عروہ حسین سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں لیکن مداحوں کے پیار کیساتھ ساتھ انہیں تنقید بھی برداشت کرنا پڑتی ہے اور اکثر اوقات ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر ایسے ایسے کمنٹس دیکھنے کو ملتے ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنچری بنا کر آﺅٹ ہوا تو ابھی گراﺅنڈ میں ہی تھا کہ گالیاں پڑنا شروع ہو گئیں اور۔۔۔“ بھارت کیخلاف میچ میں آﺅٹ ہونے پر عمران خان نے گالیاں کیوں نکالیں؟ رمیز راجہ نے ماضی کا دلچسپ ترین واقعہ سنایا تو ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا 
دونوں بہنوں میں سے اب صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی ہیں ماورہ حسین، جنہوں نے اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان چھونے لگا۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں جب کوئی نہ دیکھ رہا ہوں، میں جب کوئی دیکھ رہا ہو۔۔۔ تم جو کوئی بھی ہو، اس وقت تک ہنسو جب تک ہنس سکتے ہو اور اس وقت تک پیار کرو جب تک پیار کر سکتے ہو۔۔۔ یقین کرو یہ ہی زندگی ہے ۔۔۔ اور ہاں اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگو“


تشفین نے لکھا ” ایسا لگ رہا ہے کہ تم نے چند ٹکیلا شاٹس لئے ہیں“


غزل فرید نے لکھا ”اپنے ماں باپ سلمان اور سری دیوی کے بارے میں آپ فوراً پوسٹ لگاتی ہیں۔ میں آپ کو کافی پڑھا لکھا سمجھتی ہوں اگر آپ سلمان کو لے کر انسانیت کی بات کر رہی ہیں تو افغانستان میں جو بچے مرے وہ انسان نہیں ہیں؟ اس کے بارے میں کیوں بات نہیں کر سکتی آپ؟؟؟ آپ قانون کی طالب علم ہیں ناں، میں بھی قانون کی طالب علم ہوں ، کیا قانون سب کیلئے ایک نہیں ہے؟؟؟“

ایمن الطاف نے لکھا ”آپ نے سلمان خان کے بارے میں بات کی! لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نسل پرستانہ ظلم پر بات کرنے کی ضرورت ہے! تمہیں کس چیز نے روک رکھا ہے؟ بالی ووڈ نے یا بھارت میں رہنے والے تمہارے دوستوں نے؟“

انیسا شاہین نے لکھا ”تمہاری ٹویٹ بہت ہی شرمندہ کرنے والی ہے ، برائے مہربانی اسے ڈیلیٹ کر دو کیونکہ تم بالکل بے وقوف لگ رہی ہو“


دمپی نامی صارف نے لکھا ” استغفراللہ!!! تمہیں اللہ سے ڈر نہیں لگتا؟؟“

مسٹ نامی صارف کا کہنا تھا ”بے شرم۔۔۔ اپنا مذہب ہی بھول گئی ہے اور یورپ میں رہنے والوں سے بھی آگے نکل چکی ہے“

راجہ نے لکھا ”بھارت میں ایک اور فلم لینے کیلئے مر رہی ہیں“