”میں نے سلمان کو یاد کروایا کہ وہ جب پچھلی بار جیل آئے تو وہ یہ وعدہ کر کے گئے تھے کہ ۔۔۔“جودھ پور جیل کے جیلر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

”میں نے سلمان کو یاد کروایا کہ وہ جب پچھلی بار جیل آئے تو وہ یہ وعدہ کر کے گئے ...
”میں نے سلمان کو یاد کروایا کہ وہ جب پچھلی بار جیل آئے تو وہ یہ وعدہ کر کے گئے تھے کہ ۔۔۔“جودھ پور جیل کے جیلر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جودھ پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سلمان خان کو بھارتی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد اب اداکار نے ضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کر لیاہے جس کا فیصلہ کل ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان اس وقت جودھ پور کی سینٹرل جیل میں ہیں جہاں انہیں کوئی خصوصی پروٹوکول نہیں دیا گیاہے اور اسی حوالے سے جیل کے سربراہ نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ’رات کو سلمان خان کے ساتھ اچھے ماحول میں گپ شپ ہوئی اور میں نے سلمان کو یاد دلایا کہ پچھلی مرتبہ آپ نے جیل میں بیت الخلاءبنوانے کا وعدہ کیا تھا ‘۔ سپریٹینڈنٹ جیل نے بتایا کہ سلمان خان میری یہ بات سن کر مسکرانے لگے ۔یاد رہے کہ سلمان خان 2007 میں بھی جودھ پور کی اسی جیل میں کچھ روز کیلئے مہمان بن چکے ہیں۔
جودھ پور جیل کے سپریٹینڈنٹ کا کہناتھا کہ سلمان خان سے ان کی دونوں بہنوں نے آج ملاقات کی ہے جو کہ اچھے ماحول میں ہوئی ،سلمان خان نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے اور ان کو بھی وہی کھانا دیا گیاہے جو معمول کے طور پر تمام قیدیوں کو دیا جاتاہے ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو جیل کی بیرک نمبر دو میں رکھا گیاہے جبکہ انہیں قیدی نمبر 106 دیا گیاہے ، سلمان خان کی بیرک میں ایک لکڑی کا بیڈ اور کولر موجود ہے تاہم انہیں گزشتہ رات بلڈ پریشر کا تھوڑا مسئلہ پیش آ یا تھا جس کے بعد جیل کے ڈاکٹر نے ان کا چیک اپ کیا اور دوائی دی گئی تھی تاہم اب وہ بالکل صحت مند اور ٹھیک ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی اداکار نے بیت الخلاء کے حوالے سے کافی کام کیاہے انہوں نے کئی شہروں میں جہاں عام لوگوں کے پاس باتھ روم کی سہولت موجود نہیں ہے وہاں اپنی ذاتی جیب سے ان کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔ سلمان خان چیرٹی کیلئے جانی جانے والی واحد بالی ووڈ کی شخصیت ہیں ۔

مزید :

تفریح -