مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں2 نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں2 نوجوان شہید کر دیے
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں2 نوجوان شہید کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امام حاصب میں پڈگچی کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ راجوری کے کلال علاقے میں نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ دوران شب ہوا جس کے دوران ایک شیل کلال علاقے میں ایک رہائشی مکان سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے میاں بیوی کی شناخت سنجیوؤ کمار اور اس کی بیوی ریتا کماری کے طور ہوئی ہے اور دونوں کو نوشیرا ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔