ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو گی۔ جس بھی پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا۔ اس کے حل ہونے کا بھی امکان موجود ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک عارضی رکاوٹ ہے۔ جو کل تک دور ہو جائے گیا ور جس کام میں ہاتھ ڈالنے کا ارادہ ہے۔ اس کو کل تک ملتوی کر دیں۔ اللہ نے چاہا تو کل کامیابی ملنے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ اپنے مالی معاملات کے حوالے سے پریشان ہیں۔ ان کو آج اس میں سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی اور آپکی دلی مراد بھی پوری ہونے کا امکان محسوس ہو رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بندش ہے اور اس کے واصع اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آج کا دن آپ کو صدقہ دینے کا مشورہ دے رہا ہے۔ اور کالے ماش سے اپنی نظر بھی لازمی اتاریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دوستی یاری کو گھر سے باہر ہی رکھیں تو اچھا ہے آپ کے لئے ان دنوں اپنی عزت وقار کی حفاظت کرنا بے حد ضروری ہے۔ آج بد نظری کا بھی خطرہ نظر آ رہا ہے۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے راستے میں خود مشکل پیدا نہ کریں تو اچھا ہے۔ حالات اس بات کی بالکل بھی اجازت نہیں دے رہے اور لوگوں سے اپنے دل کی بات بھی نہ کریں اوپن ہو جائیں گے۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن صحت کے معاملات میں صدقہ مانگ رہا ہے۔ آپ جس بھی کام کو لے کر پریشان تھے۔ اس کے حل ہونے کا وقت بھی بے حد قریب ہے۔ بحر حال آج کوئی خطرہ نہیں ہے۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج نا معلوم شخص کی وجہ سے آپ کو فائدہ ملنے کے امکانات روشن ہیں اور آپ کی ایک دلی مراد بھی پوریہ ونے کا امکان ہے۔ بیماری سے نجات کا دن بھی ہے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک دوست سے فائدہ ملنے کے امکانات روشن ہیں اور کاروباری معاملات میں بھی آج زبردست بہتری آنے کے چانس ہیں۔ بڑی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے اچھا دن ہے۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

رکاوٹ ہے اور کافی بڑی معلوم ہوتی ہے۔ آج کا دن خاموشی سے گزارنے اور آپ کی عقل کے امتحان کا ہے۔ آپ کو ایک اہم ذمہ داری ملنے کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک ضروری کام عین موقع پر آ کر رکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن پریشان نہ ہوں اللہ نے چاہا تو یہ کام عارضی طور پر کا ہوا ہے۔ کل تک صورتحال بہت بہتر ہو جائے گی۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن روحانی حوالے سے اچھا ہے۔ اگر نماز کی طرف توجہ رہی اور پھر اور بھی بڑے فائدہ حاصل ہوں گے اور آپکی ایک پرانی دلی مراد بھی پوری ہونے کی امید ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -