کراچی، فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد

  کراچی، فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد

  

کراچی (آئی این پی) گزری کے علاقے میں فلیٹ سے غیرملکی خاتون کی لاش برآمد۔پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی عمر 45 سال اور فلپائن کی رہائشی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت زارا کے نام سے ہوئی، متوفیہ نے اسلام قبول کرکے میر عالم نامی شخص سے نکاح کیا تھا، میر عالم نے خاتون کو کچھ عرصہ قبل طلاق دیدی تھی، شبہ ہے کہ زارا نے خودکشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

لاش برآمد

مزید :

علاقائی -