تلہار،زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص،10 زخمی

تلہار،زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص،10 زخمی

  

تلہار(این این آئی)زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق،10زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تلہار کے نواحی گاؤں دائم لغاری میں زمین کے تنازع پر لغاری اور خا ص خیلی برادری کے افراد میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں کلہاڑیاں اور لاٹھیاں لگنے سے50 سالا شخص کموں لغاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ سجاد خاص خیلی، پیرل خاص خیلی، غلام رسول خاص خیلی، جان محمد لغاری، غلام محمد لغاری، ارباب لغاری سمیت 10افراد زخمی ہو گئے،لاش اور زخمیوں کو ہسپتال ٹنڈو غلام حیدر منتقل کر دیا گیا۔

جھگڑا

مزید :

علاقائی -