کوہاٹ، بارش کے باعث خستہ حال دیوار گرنے سے 4بچے جاں بحق، ایک زخمی

کوہاٹ، بارش کے باعث خستہ حال دیوار گرنے سے 4بچے جاں بحق، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوہاٹ(این این آئی) قبائلی ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے علاقہ مانی خیل میں دیوار گرنے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جاں بحق بچوں میں ایک بچی اور تین بچے شامل ہیں، جن کی عمریں آٹھ سے دس سال بتائی جاتی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ المناک واقعہ ہفتہ کی شام ضلعی ہیڈکوارٹرکلایا سے کچھ فاصلے پر واقع مانی خیل درہ کے قبائلی غلام نبی کے گھر میں پیش آیا جہاں بچے اپنے ایک بزرگ کے ہمراہ گھرکی چار دیواری کے ساتھ بیٹھے تھے کہ بارشوں کے باعث خستہ حال دیوار اچانک گرگئی جس کی زدمیں آکر چار بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک بچی اور تین بچے شامل ہیں۔بچوں کی عمریں آٹھ سے دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔زخمی شخص اور جاں بحق بچوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال کلایا منتقل کردیا گیا۔ بچوں کی ہلاکت کے اس دلخراش واقعہ کے باعث پورا علاقہ سوگوار ہوگیا اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد لواحقین سے تعزیت کے لئے پہنچ گئے۔
4بچے جاں بحق

مزید :

علاقائی -