مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی

  

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات مدھیہ پردیش کے رہنے والے چودہ آرآر بٹیلین میں تعینات ایک فوجی اہلکار ستندر مورنانے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا۔جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پانار فوجی کیمپ میں اتوارکواس وقت افراتفری مچ گئی جب اچانک کیمپ میں گولیاں چلنے لگیں۔ جب جوانوں نے کمروں میں دیکھا تو ایک جوان خون میں لت پت پایا۔جوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، لیکن اس کی موت واقع ہو گئی۔، ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی آرمڈ فورسز میں 1 ہزار 113 جوانوں نے خودکشی کی ہے۔ ان سبھی 1 ہزار 113 میں 891 ا?رمی جوان، 182 ائر فورس اور 40 نیوی کے جوانوں نے خود کشی کی۔

مزید :

علاقائی -