فیصل آباد، پو لیس مقا بلے میں ایک ڈاکوہلاک،کانسٹیبل زخمی
فیصل آباد (آئی این پی)جھنگ روڈ پر مبینہ پو لیس مقا بلے کے دوران ایک ڈاکوہلاک، کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز جھنگ روڈپر جزام گھر کے قریب 3ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔اطلاع ملنے پر ٹھیکری والاپولیس موقعہ پر پہنچی توڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پو لیس کی جوابی فا ئرنگ سے صفدرعباس نا می ڈاکو شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کے 2ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس مقابلہ