کراچی،ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانیوالے 43 افراد گرفتار

کراچی،ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانیوالے 43 افراد گرفتار

  

کراچی (آئی این پی) کراچی میں سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانیوالے تینتالیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آرٹلری میدان پولیس نے فوارہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانے کی کوشش کرنے والیدو بچوں سمیت تینتالیس افراد کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق تمام افراد منگھوپیر روڈ سے مال بردار ٹرک میں سوار ہو کر مانسہرہ جا رہے تھے،ٹرک میں سوار افراد نے ٹرک مالک کو فی کس تین ہزار روپے دیئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ حراست میں لیئے گئے افراد بھیڑ بکریوں کی طرح سوار تھے جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا بھی خطرہ تھا،ٹرک میں سوار افراد کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں لاک ڈاو?ن کے باعث اپنے آبائی علاقے جا رہے تھے۔

گرفتار

مزید :

علاقائی -