ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،اسد قیصر

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،اسد قیصر

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عالمی وباء کرونا وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ڈاکٹر اسامہ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی جان بچانے کیلئے اپنی زندگی کو قربان کر دیا، قوم ڈاکٹر اسامہ کی اس لازوال قربانی کو کھبی فراموش نہیں کرے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز بھی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا کے مریضوں کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہم ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے عملے کیلئے حفاظتی کٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ملک اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ادراوں اور سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا نا گزیر ہے۔ عالمی وباء سے نمٹے کیلئے ہمیں مضبوط اعصاب اور قوت ارادی سے کام لینا ہو گا اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اس وباء سے خود کو اور دوسروں کو بچا سکتے ہیں۔

اسد قیصر

مزید :

علاقائی -