بلوچستان حکومت نے تفتان جانے سے انکار پر 44ڈاکٹر معطل کر دیئے

بلوچستان حکومت نے تفتان جانے سے انکار پر 44ڈاکٹر معطل کر دیئے

  

چاغی (آئی این پی) حکومت بلوچستان نے کروناکے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تفتان جانے سے انکارپر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا۔حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کرونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر 12 ڈاکٹر پہلے بھی معطل کیے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دیناغلط ہے، وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔فوکل پرسن برائے انسداد کرونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں 600 افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہزاروں لوگوں کو تفتان میں رکھا، تفتان میں کیے گئے اقدامات سراہنے کی بجائے ہم پر تنقید کی گئی۔

ڈاکٹر معطل

مزید :

علاقائی -