ہندو انتہا پسند انڈیا بے نقاب، نام نہاد سیکولر بھارت کا نظریہ دفن ہو چکا: علی امین گنڈا پور

ہندو انتہا پسند انڈیا بے نقاب، نام نہاد سیکولر بھارت کا نظریہ دفن ہو چکا: علی ...

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد سیکولر بھارت کا نظریہ آج دفن ہوچکا ہے اور ہندو انتہا پسند فاشسٹ بھارت تیزی سے دنیا کے سامنے آ رہا ہے،بھارتی شہریت بل اور آر ایس ایس کے نظریے سے متاثرہ بی جے پی رہنماؤں کے مسلمان مخالف بیانات کا تسلسل نے بھارت کے اصل چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے، بھارتی ریاستی ادارے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کاماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت درحقیقت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انتہائی اقدامات میں مصروف ہے عالمی دنیا کواس کا فوری نوٹس لینا چائیے، بھارت کی انتہا پسند ہندو قیادت درحقیقت مسلمانوں کے خلاف اپنی عداوت میں ان کے حقوق سلب کر رہی ہے، ہندو انتہا پسندی کے جس راستے پر بھارت گامزن ہے اس کے خود بھارت کے لیے انتہائی خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور

مزید :

علاقائی -