شہرقائد کے مختلف علاقوں میں واش بیسن نصب

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں واش بیسن نصب

  

کراچی (آئی این پی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں واٹر بورڈ کے تعاون سے واش بیسن نصب کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی کی مختلف شاہراہوں پر واش بیسن نصب کر دیے گئے ہیں، جس کے لیے واٹر بورڈ کے ٹینکرز استعمال کیے گئے ہیں، ٹینکرز میں کلورین ملا پانی مہیا کیا گیا ہے، واش بیسن کے ساتھ سینیٹائزرز، صابن اور ٹشو پیپرز بھی فراہم کیے گئے ہیں، جن پر سڑکوں پر موجود قانون نافذ کرنے والے اہل کار اور شہری ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

واش بیسن نصب

مزید :

علاقائی -