سرگردھا، ایک ہی گھر کے 3افراد کرونا کاشکار، پوری آبادی کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا

سرگردھا، ایک ہی گھر کے 3افراد کرونا کاشکار، پوری آبادی کو قرنطینہ قرار دیدیا ...

  

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے علاقہ پیپلزکالونی کے فیکٹری ایریا میں 65سالہ پازیٹو مریض اس کی بہو اور بیٹے کے شکار ہونے پر احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلعی انتظامیہ نے پوری آبادی کو قرنطینہ قرار دیدیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کی پیپلز کالونی میں 65سالہ رشید کے بعد اس کے بیٹے شہباز اور بہو نگینہ بی بی میں وائرس کی تصدیق پر حفاظتی تدابیر پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر علاقہ پیپلز کالونی کو قرنطینہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے ہمراہ طبی سہولیات کے قائم کیمپ کے ساتھ ڈسپنسری کا اعلان کیا۔ تیسرے روز نصف رات کو قرنطینہ میں ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔انتظامیہ کی طرف سے سیل مکینوں نے بتایا کہ رات اچانک خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر کوئی سہولت نہیں دی گئی اورانتظامیہ اور محکمہ صحت کے فراہمی سہولیات کے لئے قائم امدادی کیمپ میں کوئی سازو سامان میسر نہیں۔جبکہ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ پیپلز کالونی میں جراثیم کش سپرے کر کے 95گھروں میں مقیم 11 سو افراد پر مشتمل علاقہ کو قرنطینہ قرار دے کر چاروں گیٹ مکمل سیل کر کے ایک گیٹ کے ذریعے تمام سہولیات میسر کر رکھی ہیں۔اس قرنطینہ کے لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے کوئی سہولیات میسر نہیں اور کسی اہلکار نے خاتون کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود سیل حدود میں داخل ہونے کی ہمت نہیں کی۔

پوری آبادی

مزید :

علاقائی -