فیصل آباد، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی ڈائلیسز مسینیں 4ماہ سے خراب

  فیصل آباد، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی ڈائلیسز مسینیں 4ماہ سے خراب

  

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال یورالوجی ڈائلیسز سنٹر کی مشینیں 4ماہ سے خراب، گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو پریشا نی کا سامنا۔تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد کے دوسرے بڑے ٹیچنگ ہسپتال کی 4ڈائلیسزمشینیں خراب ہونے سے ہرماہ 300سے زائد ڈائلیسزکے لئے آنے والے مریضوں کو شدید پریشا نی کا سامنا ہے،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہسپتال انتظا میہ کی نا اہلی اور سستی نے گردے کی بیماریوں مبتلا ڈائلیسز کے لیے آنے والے مریضوں سے علاج کی سستی سہولت بھی چھین لی ہے، گردوں کے عارضہ میں مبتلا درجنوں مریضوں نے حکومت پنجاب محکمہ صحت سے اپیل کی ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی حراب ڈئلیسز مشینیں فوری طور پر ٹھیک کروا ئی جا ئیں تا کہ گردوں کے عارضہ مین مبتلا غریب مریض سستے علاج کی سہولت سے فا ئدہ اٹھا سکیں۔

مشینیں خراب

مزید :

علاقائی -