سکھر،قرنطینہ سینٹر میں مزید 66 زائرین مکمل صحتیاب قرار

  سکھر،قرنطینہ سینٹر میں مزید 66 زائرین مکمل صحتیاب قرار

  

سکھر(آن لائن)سکھر،قرنطینہ سینٹر میں مزید 66 زائرین مکمل صحتیاب قرار، صحتیاب قرار دیئے گئے زائرین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ،،یہ زائرین تافتان بارڈر سے 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ لائے گئے تھے، صحتیاب قرار دیئے گئے زائرین دو بار ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں،ذرائع،سکھر، زائرین کو آج کسی بھی وقت ان کے گھروں کو بھیجا جائے گا، کمشنر سکھر شفیق مھیسر، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ایران تافتان بارڈر سے 14 مارچ کو منتقل کئے گئے کرونا وائرس کے 151پازیٹو زائرین میں سے 66 افراد مکمل صحتیاب قرار دے دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں کمشنر سکھر شفیق احمد مھیسرنے بتایا کہ بتایا کہ 66 صحت یاب افراد کو ان کے گھرووں کومنتقل کیا جائیگا 14 مارچ کو ایران تافتان بارڈر سے منتقل کئے گئے 302 افراد میں سے 151 کرونا پازیٹو ظاہر ہوا ہے لائے گئے تمام افراد کو لیبت کالونی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا: کرونا وائرس پازیٹو مبتلا 66 افراد دو بار ٹیسٹ کرائے گئے جو نیگیٹو آئے جس کہ بعد ان کو گھروں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -