لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ابتک 1413 مقدمات درج

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ابتک 1413 مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144کی پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مزید سخت کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرلاہور کے مختلف تھانوں میں ابتک مجموعی طور پر1413 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پرلگائے گئے 202 ناکوں پرابتک مجموعی طور پر01 لاکھ 05 ہزار 875 افرادکو روک کرشہر میں نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی۔
جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے97610 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی52178موٹر سائیکلوں،13586 رکشوں، 2224 ٹیکسیوں،16143 کاروں اور4737 بڑی گاڑیوں کوبھی روک کر اُن کے مالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی 3585 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ پولیس نے3359 شہریوں سے دوبارہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے۔

مزید :

علاقائی -