ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تنویر کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گرین ٹاون کے علاقہ میں آصف کے اہل خانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں عابد کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، برکی کے علاقہ میں فیصل کے گھر سے 1 لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں خلیل کے گھر سے 1 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، ٹاؤن شپ کے علاقہ میں فیاض کے اہل خانہ سے 90 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا۔ستوکتلہ،رائے ونڈ سے گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ،ستوکتلہ،وحدت کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -