دریا سے ریت نکالنے پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

  دریا سے ریت نکالنے پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان دریائے راوی سے ریت نکالنے کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،قتل ہونیوالے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -