ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت 2افراد زخمی

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت 2افراد زخمی

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں تین حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت دوافراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کارکی ٹکرسے 43 سالہ شخص موقع پر دم توڑگیا، شناخت محمدصابرکے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کی ڈیڈباڈی جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔ جوہرٹاؤن کے حدود میں موٹرسایکل پر سوار رضوانہ نامی خاتون کے گلے میں دوپٹہ پھنسنے سے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا، سبزہ زار کے رہائشی ملک شوکت نامی شخص کوگھرکے باہر کھڑے تیزرفتارگاڑی کی ٹکرلگنے سے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے، جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -