ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصول تمام325کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے35 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6موٹرسائیکلیں،08 موبائل فونزاور30 ہزارروپے نقدی برآمد کی گئیں۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10 پسٹلز،02 رائفلز،05 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران شراب سمیت منشیات برآمد کی گئی۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے92 افراد کی مددکی گئی۔دوران پٹرولنگ17979 موٹر سائیکلوں، 93 گاڑیوں اور20749 افراد کی چیکنگ کی گئی

جبکہ65 موٹر سائیکلوں، 02 گاڑیوں اور153افرادکوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی02 گاڑی اور 02 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 12،ہوائی فائرنگ میں 04 اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر157 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ12 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -