شاہد آفریدی و جہانگیر خان کی جانب سے اقلیتی برادری کی مدد

  شاہد آفریدی و جہانگیر خان کی جانب سے اقلیتی برادری کی مدد

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے معروف کھلاڑیوں شاہد خان آفریدی اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ کھڑے ہوگئے، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان امدادی راشن فراہم کریں گے۔سابق ٹیسٹ کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے فلاحی ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہ مستحق کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی دادرسی میں مصروف کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ راشن بیگز کی تقسیم کے کام میں اپنے بھرپورتعاون کاآغازکردیا۔اس ضمن میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہدآفریدی اور صدر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے فورم کے چیئرمین آصف عظیم سے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن خدمت خلق کے اس کارخیر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمارا پلیٹ فارم پاکستان میں اس عالمی وبا کے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کیلیے کی گئی ہرکاوش میں اپنا کردار ادا کرے گا۔کراچی اسپورٹس فورم کے چیئرمین آصف عظیم نے حوصلہ افزائی اور تعاون فراہم کرنے پر شاہد آفریدی اور جہانگیرخان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کی سرپرستی کے بعد ہم نے راشن بیگزکی تقسیم کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران سے رابطہ کر کے انھیں بھی مستحق افراد کیلیے مہم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہوسکیں آصف عظیم کامزید کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین جہانگیر خان کراچی اسپورٹس فورم کے اشتراک سے اتوارکو مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کیلیے راشن بیگزحوالے کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -