کھلاڑی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر ہی کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں، نزاکت علی

  کھلاڑی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر ہی کرونا وائرس کو شکست دے ...

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ کھلاڑی احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے یہ کسی کے بس میں نہیں ہے۔

   انہوں نے کہا کہ احتتاطی تدابیر سے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔ اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں رہتے اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں پریکٹس کرسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -