کرونا سے بلاخوف، بیلاروس آئس میں ہاکی میچ کاانعقاد

  کرونا سے بلاخوف، بیلاروس آئس میں ہاکی میچ کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منسک: (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلاروس کے کھلاڑی دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلتے ہوئے اثرات کو اسپورٹس سے بے اثر کرنے لگے، آئس ہاکی میچ میں بریسٹ ٹیم نے حریف گروڈنو کو سات تین سے ہرا دیا۔بیلاروس میں کھیلوں کے میلے سے کرونا وائرس کو مات دینے کی کوشش، ملک میں وبا کی موجودگی کے باوجود آئس ہاکی کا میچ ہوا جس میں بریسٹ اور گروڈنو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے تماشائی کم آئے اور چند ایک نے ماسک پہن رکھے تھے، بریسٹ کے کھلاڑیوں کا شاندار کھیل، سات تین سے فتح سمیٹی۔بیلاروس میں بھی کرونا کے کیس سامنے پر آنے کے باعث انتظامیہ خبردار رہی، میچ کے بعد ارینا کی صفائی ستھرائی میں سینیٹائزر کا استعمال کیا گیا۔