معروف فٹبالر نیمار کا 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

معروف فٹبالر نیمار کا 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

  

جینزو(آئی این پی)دنیا کے مشہور فٹبالر نیمار جونیئر نے اپنے آبائی علاقے میں کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔ایس بی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے اور دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر نے اس رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ میں بچوں کے فنڈ کی تنظیم(یونیسف) کو عطیہ کیا۔

اور باقی رقم برازیل کے ٹی وی پریزینٹر اور اپنے دوست لوسیانو ہک کی جانب سے شروع کیے گئے خیراتی فنڈ میں جمع کرادی۔نیمار کے پریس آفس نے اس بارے میں یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ’ہم کبھی بھی عطیات یا رقم کے بارے میں بات نہیں کرتے۔28 سالہ نیمار نے پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی کِلیان ایمبپے کی پیروی کی جنھوں نے گذشتہ ماہ ایک فرانسیسی خیراتی ادارے کو کورونا وائرس کے اثرات سے لڑنے میں بڑی رقم عطیہ کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -