وبائی امراض ہمارے برے اعمالوں کا نتیجہ، اکرم راہی

وبائی امراض ہمارے برے اعمالوں کا نتیجہ، اکرم راہی

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی نے موجود ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وبائی امراض ہمارے برے اعمالوں کا نتیجہ ہے جس کی معافی کے لیئے ہمیں گڑگڑا کر اپنے رب سے دعائیں اور توبہ استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں اکرم راہی نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکی ہے جس میں ہمارا پیارا پاکستان بھی شامل ہے۔

اس وقت پاکستان میں بھی اس کے اثرات بڑھ رہے ہیں جسے کم کرنے کے لیئے ہماری حکومت،آرمی،پولیس اور خصوصاً ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی کوششیں کرنے میں مصروف ہیں امید ہے کہ اس حوالے سے کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی۔

مزید :

کلچر -