وائرس ختم ہوتے ہوتے دنیا کو ایک سبق دے جائیگا،ریما
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ریما خان نے کہا کہکرونا وائرس ختم ہوتے ہوتے دنیا کو ایک سبق دے جائے گا۔ہم لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے سدھرنے کا ایک موقع دیا ہے ہم سب کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ریما خان کا کہنا ہے کہ بیماری سے شفع حاصل کرنے کیلئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ سورۃ رحمن کی تلاوت کرنی چاہیے۔ریما خان نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی۔
جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ سٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے۔ ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور فلم کروں گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔