فیصل آباد،گندم خریداری مہم کے ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
فیصل آباد( اے پی پی) ڈویژنل کمشنر عشرت علی کی زیر صدارت ایک اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں گندم خریداری مہم کے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سردار سیف اللہ جوئیہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی عمران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے سلسلے میں حکومتی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے اور چاروں اضلاع کے دورے کرکے باردانہ کی تقسیم کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ خریداری مراکز پر انسداد کورونا انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں۔
س سلسلے میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے وسیع آگاہی مہم بھی شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی کاشتکاروں کو ہی باردانہ تقسیم کیا جائے گا اس سلسلے میں متعلقہ محکمے اپنے ذمہ ٹاسک کو احسن انداز میں انجام دیں۔