ملک میں وباء سے نقصان کم ر دعمل زیادہ ہے، میاں زاہدحسین

ملک میں وباء سے نقصان کم ر دعمل زیادہ ہے، میاں زاہدحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نے وہ تباہ کاری نہیں مچائی جو دیگر ممالک میں ہوئی ہے۔ پاکستان میں وبا ء سے نقصان کم مگرردعمل زیادہ ہے۔صنعتیں بند کرنا آسان اور چلانا مشکل ہوتا ہے۔ صنعتی شعبے کو بتدریج فعال کرنے کے لئے کاروباری برادری کی مشاورت سے پلان بنایا جائے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملکی معیشت میں جان ڈالنے اورمہنگائی کم کرنے کے لئے بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم کیا جائے جبکہ شناختی کارڈ کی شرط کو ایک سال کے لئے موخر کیا جائے۔ کاروباری برادری نے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کو قبول نہیں کیا۔
، اس سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے جبکہ کاروباری برادری نے اس ٹیکس سے بچنے کے لئے متبادل طریقے اختیار کر لئے ہیں جو حکومت کو معلوم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط اور غیر رجسٹرڈ شدہ افراد سے3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس جیسی شرائط سے فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے۔ صنعتی شعبہ اور درآمدکنندگان پہلے ہی 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں ا

مزید :

کامرس -