کمپنیاں شئیر ہولڈرز اجلاسوں میں حفاظتی اقدامات کریں،ایس ای سی پی 

کمپنیاں شئیر ہولڈرز اجلاسوں میں حفاظتی اقدامات کریں،ایس ای سی پی 

  

اسلام آباد (یواین پی) ایس ای سی پی نے کرونا وائریس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر بارے ہدایات جاری کر دیں جس میں کہاگیاہے کہ کمپنیاں شئیر ہولڈرز اور سالانہ اجلاسوں میں حفاظتی اقدامات کریں۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے خطرے کے پیش نظر کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئیں،کمپنیاں شئیر ہولڈرز اور سالانہ اجلاسوں میں حفاظتی اقدامات کریں۔ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو بورڈ کے اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی۔ا

یس ای سی پی کے مطابق تمام کمپنیوں موجودہ صورتحال میں پیدا ہونے والے خطرات کا جائزہ لیں، پراکسی کے ذریعے لوگوں کو اے جی ایم میں اپنی شرکت اور ووٹنگ کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق ایک جگہ پر کسی بھی بڑے اجتماع سے بچنے کیلئے ویڈیو لنک اختیار کریں، کمپنیاں اجلاس کے دوران بنیادی حفاظتی اقدامات فراہم کرنے پرغور کریں، صفائی کے لئے صابن اور پانی سے ہاتھ صاف کرنے کی سہولیات شامل ہوں، ایس ای سی پی کے مطابق ممبران کی حفاظت کے لئے بیٹھنے کا انتظام بھی مناسب فاصلے پر کیا جائے، ووٹنگ کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت کااستعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

مزید :

کامرس -