آٹو سیکٹر سے منسلک تمام شعبوں کی فروخت میں 46.8 فیصد تک کمی

  آٹو سیکٹر سے منسلک تمام شعبوں کی فروخت میں 46.8 فیصد تک کمی

  

اسلام آباد (یواین پی) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پورا آٹو سیکٹر دباؤ کا شکار نظر آیا اور اس سے منسلک مختلف شعبوں میں فروخت میں 9.7 سے 46.8 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری کے 10 ہزار 95 یونٹس کے مقابلے میں فروری میں 10 ہزار 345 یونٹس فروخت ہونے کے باوجود مالی سال 2020 کے پہلے 8 ماہ میں کار کی فروخت 43.4 فیصد کمی سے 79 ہزار 537 یونٹس ہوگئی۔اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو بدترین فروخت کی کٹیگری میں سوزوکی ویگن آر نے اپنی برتری برقرار رکھی۔

 اور 8 ماہ کے دوران اس کی فروخت میں 73 فیصد کمی کے ساتھ یہ 5 ہزار 812 یونٹس رہی جبکہ سوزوکی بولان دوسرے نمبر پر رہی اور اس کی فروخت 64 فیصد کمی کے ساتھ 4 ہزار 73 یونٹس ہوگئی اس کے علاوہ ہونڈا سوک کی فروخت میں 63 فیصد کم ہوئی جبکہ جولائی سے فروری کے درمیان سٹی کی فروخت 10 ہزار 665 یونٹس ہوگئی۔

مزید :

کامرس -