معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات نتیجہ خیز بنائے جائیں‘ راؤ خورشید

معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات نتیجہ خیز بنائے جائیں‘ راؤ خورشید

  

لاہور(این این آئی)کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راؤ خورشید علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے شروع کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم حکومت فی الفور پالیسی ریٹ میں مزید کمی لائے جس سے حکومتی اقدامات مزید نتیجہ خیز ثابت ہوں گے،بجلی اور گیس کے بل جمع کرانے کیلئے تین ماہ کی مہلت کوئی رعایت نہیں بلکہ اس سے مزید بوجھ بڑھے گا اس لئے دو ماہ کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ راؤ خورشید علی خان نے کہا کہ حکومت معیشت کو چلانے والے شعبوں کے حجم اور انہیں موجودہ حالات میں ہونے والے نقصان کا الگ الگ جائزہ لے اور اس کے مطابق ان کیلئے ریلیف کا اعلان کیا جائے۔ ملک بھر میں 30لاکھ سے زائد تاجروں کا معیشت میں بہت بڑا کردار ہے لیکن ان کیلئے تاحال کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آسکی۔ یوٹیلٹی بلز جمع کرانے کیلئے تین ماہ کی مہلت کوئی ریلیف نہیں بلکہ اس سے تو باقی دو ماہ کے بل جمع ہو کر مزید بوجھ بڑھے جائے گا اور اقساط کی صورت میں جرمانے شامل کر کے ان بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اس لئے حکومت کم از کم دو ماہ کے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا اعلان کرے۔

دنیا کے تمام ممالک میں پالیسی ریٹ میں کئی گنا کمی کی گئی ہے بلکہ کئی ممالک میں اسے صفر کر دیا گیا ہے، اس لئے پالیسی ریٹ کے حوالے سے دوبارہ مشاورت کی جائے اور اس کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔

مزید :

کامرس -