کاشتکاروں کو اروی کی کاشت بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

      کاشتکاروں کو اروی کی کاشت بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اروی کی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور کاشت کیلئے زرخیز، اچھے نکاس والی میرازمین کا انتخاب کیاجائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہاکہ وہ زمین کی بہترین انداز میں تیاری کیلئے کھیت میں 10 سے 15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ہل چلائیں اور زمین کو بھربھراکرلیں جب اروی کی کاشت کرنی ہو تو کھیت میں 4بوری سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈال کر ہل چلادیں۔

مزید :

کامرس -