بکسلے پینٹس لمیٹڈ کو 457 ملین روپے کی خالص آمدنی

بکسلے پینٹس لمیٹڈ کو 457 ملین روپے کی خالص آمدنی

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بکسلے پینٹس لمیٹڈ (بی یو ایس ایل) کو 457 ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی ہے۔ بی یو ایس ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے لئے کمپنی کو 457 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران کمپنی کو 3931 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بکسلے پینٹس لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 112 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنے خسارہ پر قابو پانے کے علاوہ بعد از ٹیکس آمدن بھی حاصل کی ہے۔

جس سے کمپنی کو 2.73 روپے فی حصص خسارہ کی بجائے 0.32 روپے فی حصص آمدنی بھی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -