برطانیہ کا پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 97.7 ملین ڈالر

  برطانیہ کا پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 97.7 ملین ڈالر

  

اسلام آباد(یواین پی)برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 97.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برطانیہ نے پاکستان میں اب تک 97.7 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں برطانیہ نے پاکستان میں 108.2 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی۔مالی سال 2017-18ء میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 7.5 ملین ڈالر ریکاڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں برطانیہ کو 1.004 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.039 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.758 ارب ڈالر رہا تھا۔ جنوری کے مہینے میں برطانیہ کو 141.17 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ سال جنوری میں برطانیہ کو 144.53 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں اس لحاظ سے اس سال گزشتہ سال کی نسبت کم سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید :

کامرس -